خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ واقعات، 55پولیس افسران و اہلکار شہید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رواں سال ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں افسران سمیت 55 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں 2انسپکٹرز، 2سب انسپکٹرز، 5اے ایس آئی، 3ہیڈ کانسٹیبل اور 43 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جن میں 11پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پشاوردوسرے نمبر پر رہا جہاں ایک انسپکٹراورایک ایس ایچ او سمیت 6پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔
بنوں میں 5، شمالی وزیرستان، نوشہرہ اور لکی مروت میں4 اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔ ٹانک میں 4، خیبر 3، صوابی، چارسدہ ،جنوبی وزیرستان، کرک اور ہنگو میں 2،2 جبکہ کوہاٹ ،باجوڑ، ہری پور اور مردان میں ایک ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ