قومی خواتین کرکٹ ٹیم

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے سفر کا آغاز آج کرے گی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے سفر کا آغاز آج  29 جولائی بروز جمعہ سے  بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

جمعہ کو ایجبسٹن میں بارباڈوس کے مدمقابل آنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم 31 جولائی بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔اس پول کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کریں گی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ہے۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ