پنجاب میں ہماری حکومت آگئی، سب کو دیکھ لیں گے،وزیر اعلیٰ محمودخان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ چندماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیمیں نکال دیں،آٹے کا کوٹہ بند کر دیا، پنجاب میں ہماری حکومت آگئی ہے اب سب کو دیکھ لیں گے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا محمودخان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کار آرہے تھے ،چند ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے سب تباہ کردیا۔ پاکستان کے تمام شعبوں کی مارکیٹیں غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے ضم اضلاع میں صحت کارڈ کے ساتھ جو ہوا سب کو پتہ ہے،امپورٹڈ سرکار نے خیبرپختونخوا میں آٹے کاکوٹہ بند کرکے آٹے کا بحران پیداکیا لیکن ہم اپنا حق لے کررہیں گے۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ پاکستانی قوم اب آزاد قوم بن گئی ہے، قوم ایک ہی لیڈر کو دیکھ رہی ہے وہ عمران خان ہیں۔ عمران خان کی سوچ پاکستان کی ترقی تھی۔ پاکستان میں سرمایہ کار آرہے تھے لیکن 3 ماہ میں نااہل امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں عدلیہ کےفیصلے کیخلاف عوام میں جائیں گے، ن لیگ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوام میں آنے کا شوق پورا کرلے۔ آئیں دیکھیں عوام آپ کےساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ الیکشن ہوں گے تو تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدارمیں دوبارہ آئے گی۔

مزید دیکھیں :   شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید