جائیداد تنازع

سوات میں جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹا قتل

ویب ڈیسک: سوات میں جائیداد کی ملکیت کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور بھائی کو قتل کر دیا۔
مذکورہ واقعہ تحصیل کبل کے متصل علاقے ملوکاکوزہ بانڈئی میں پیش آیا۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم امیر باچا نے اپنے باپ مہم باچا اور بھائی اقبال پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ امیر باچا نامی ملزم کا اپنے والد اور بھائی سے جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، تکرار بڑھنے کے باعث ملزم نے اپنے والد اور بھائی فائرنگ کردی۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان