خیبر بینک

خیبر بینک کے قانون میں ترمیم کافیصلہ،مسودہ تیار

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے خیبر بینک کے1991ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں مسودہ تیار کر لیا ہے اس مجوزہ قانون کے تحت بینک کے شیئر اور منیجنگ ڈائریکٹر سمیت بورڈ کے ممبران کی تقرری وغیرہ کے طریقہ کار اور اختیارات میں تبدیلی تجویز کی گئی ہے.
بینک میں اکثریتی شیئرز حکومت کے ہوں گے مجوزہ قانون کے تحت بورڈ کے تین ممبران شیئر ہولڈرز کے انتخاب سے منتخب کئے جائیں گے جبکہ چار ڈائریکٹرز سرکاری ہوں گے جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کے علاوہ دیگر2ممبران کا انتخاب مالیاتی اور بینکاری کے امور سے وابستہ ڈائریکٹرز کے طور پر کیا جائے گا .
اس طرح منیجنگ ڈائریکٹر کا انتخاب بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ بینک کے ایک آزاد ڈائریکٹر کی نامزدگی وزیراعلیٰ کریں گے اور یہ انتخاب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کرائٹیریا کے مطابق بینکاری کے شعبہ میں تجربہ اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل امیدوار وں میں سے کیاجائے گا ذرائع نے بتایا کہ گرانٹ عطیات اور قرضہ جات وغیرہ سے متعلق شقوںمیں بھی ترامیم تجویز کی گئی ہیں قانونی مسودہ پر بحث کے بعد اس کو صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم