آرمی چیف کا آئی ایم ایف پیکج کی رقم جلد ریلیز کرنے کیلئے امریکا سے رابطہ

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کیلئے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کیلئے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دباؤ ڈالے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے آئی ایم ایف پیکیج دلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی ہے کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ