کامن ویلتھ گیمز،

کامن ویلتھ گیمز، کرکٹ میچ میں آسڑیلیا کی ویمنز ٹیم نے بھارت کو شکست دیدی

کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے میچ میں آسڑیلیا کی ویمنز ٹیم نے جیت کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیدی،

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے،

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر بابر اعظم کابگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے کروڑوں کا معاہدہ

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور نے 52 جبکہ شفالی شرما نے 48 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے جیس جوناسین نے چار، میگان نے دو جبکہ ڈریسی برائون نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ تین وکٹوں کے فرق سے جیت لیا،

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی ٹیم کی ترقی، 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی

آسڑیلیا کی جانب سے ایشلے گارڈن نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ گریس ہیرس نے 37 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے چار، دپتی شرما نے دو جبکہ میگنا سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔