موبائل فونزکی فروخت

مہنگائی کی وجہ سے موبائل فونزکی فروخت میں 9فیصدتک کمی

ویب ڈیسک :موبائل فونز کی خرید و فروخت پر رکھنے والے عالمی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے باعث دنیا بھر میں اسمارٹ موبائل فونز کی فروخت کم ہوگئی۔ موبائل کی خرید و فروخت اور ٹرینڈز پر نظر رکھنے والے ملٹی نیشنل ادارے کی نالس کے مطابق عالمی سطح پر معاشی عدم استحکام، مہنگائی اور صارفین کے عدم اعتماد جیسی وجوہات کی بنا پر دنیا بھرمیں موبائلز کی فروخت میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر میں تمام کمپنیوں کے موبائل فونز کی فروخت میں کمی دیکھی گئی اور ہر کمپنی کے موبائل کی فروخت میں کم از کم 4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے