پانی پنجاب میں استعمال

خیبرپختونخواکے حصے کاپانی پنجاب میں استعمال ہونے کاانکشاف

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے حصہ کا 23لاکھ 95ہزارکیوبک فٹ پانی پنجاب استعمال کر رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف محکمہ آبپاشی خیبر پختونخواکی جانب سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردہ دستاویزات میں ہوا ہے ۔
دستاویزات کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) کے معاہدے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے پانی کا حصہ 87لاکھ80ہزار ایکڑ فٹ ہے جو صوبے میں سوات ریور کنال سسٹم ، کابل ریور کنال سسٹم ، انڈس کنال سسٹم اور دوسرے کنالز سے حاصل کیا جاتا ہے تاہم صوبہ ان میں سے صرف 63لاکھ65ہزار ایکڑفٹ پانی استعمال کر رہا ہے جبکہ باقی ماندہ 23لاکھ95ہزار ایکڑ فٹ پانی پنجاب کو دیا جاتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایم ایم اے حکومت اور اے این پی حکومت کے دوران کئی بار مذکورہ پانی کا معاوضہ پنجاب حکومت سے مانگا گیا لیکن صوبائی حکومت کو مذکورہ معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس کے بعد اس ایشو کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کر دیا گیا تاہم اب تک سی سی آئی اس کا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر