لمپی اسکن

لمپی اسکن سے خیبرپختونخوا 17ہزار مویشی ہلاک

ویب ڈیسک: خیرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری کے باعث ہلاک مویشیوں کی تعداد 17 ہزار 574 ہوگئی۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکن کے باعث سب سےزیادہ صوابی میں 5ہزار 748مویشی ہلاک ہوئے. مانسہرہ میں ایک ہزار، نوشہرہ اور اورکزئی میں 900سو سے زائد مویشی لمپی اسکن سے ہلاک ہوئے۔ محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 12ہزار سے زائد مویشی لمپی اسکن سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرہ کی تعداد 22 ہزار 92 تک پہنچ گئی۔ محکمہ لائیو سٹاک حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوامیں اب تک 35 لاکھ5 ہزار 659مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم