کامن ویلتھ گیمز ہاکی

کامن ویلتھ گیمز ہاکی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ برابری پر ختم

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا تاہم میچ کے پہلے کوارٹر میں جنوبی افریقہ نے گول سکور کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی ، میچ کے دوسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا ، دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میچ کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے برتری حاصل کرلی میچ میں خسارے میں جانے کے بعد پاکستان کی فاروڈ لائن نے جنوبی افریقہ کے گول پوسٹ پر حملے بڑھا دیئے جس کے نتیجے میں میچ کے آخری لمحات میں 60 ویں منٹ میں پاکستان کے افراز نے گول سکور کرکے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا جو فائنل وسل تک برابر رہا۔

مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی