ہری پور میں خاتون کو تیزدھارآلے سے قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ہری پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے میں مقتولہ کا سوتیلا بیٹا بھی زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محلہ افضل آباد میں ملزم نے ذاتی عناد کی وجہ سے خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل جبکہ اسکا سوتیلا بیٹا زخمی کردیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔ مقتولہ لیڈی کونسلر تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا پڑوسی ہے اور انکے خاندان کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے۔ خاتون کی لاش اور زخمی بچے کو ٹراما سنٹر منتقل کردیاگیا

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی