حکومتی معاشی ٹیم کے فیصلوں پرمایوسی،نواز شریف نے اجلاس پھر طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 2 روزہ سربراہی اجلاس پھر طلب کر لیا گیا۔ اجلاس 2 اور 3 اگست کو ہوگا۔
گزشتہ روز اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم کےفیصلوں پر نواز شریف نےشدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ منگل اور بدھ کو بلائےگئے اجلاس میں میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی شریک ہوں گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ گزشتہ روز اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم کے فیصوں پر نواز شریف نےشدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید