کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی کھلاڑی چار ایونٹس میں ان ایکشن ہونگے

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی کھلاڑی چار مختلف ایونٹس میں ان ایکشن ہونگے، پاکستان کی ہاکی ٹیم کا آج نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسرا میچ کھیلا جائیگا گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا تھا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جسے پہلے میچ میں بارباڈوس کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کا آج روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹکرائو ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا، مردوں کے تیراکی مقابلوں میں آج پاکستانی تیراک حسیب طارق پچاس میٹر بیٹک سٹروک کی ہیٹس میں حصہ لینگے جو دوپہر دو بجکر 55 منٹ پر شروع ہونگی، خواتین کے تیراکی مقابلوں میں پاکستان کی بسمہ خان اور مشعل ایوب پچاس میٹر بٹر فلائی ہیٹس میں حصہ لینگی یہ مقابلے دوپہر تین بجکر سات منٹ پر شروع ہونگے، پاکستان کے سکواش کھلاڑی ناصر اقبال کا آج مقابلہ انگلینڈ کے جیمز ویلسٹروپ سے ہوگا دونوں کے درمیان میچ رات 9 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف