تحریک انصاف

تحریک انصاف 11 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، کسی کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
ایک بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ واضح رہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل