وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کی طرف چھوڑ گئے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لی ہے، 3ماہ میں کوئی ایسی چیز نہیں کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔ جو حال آپ نے پاکستان کا کیا وہی آپ پی ایس او کے ساتھ بھی کر گئے۔ خان صاحب کہتے ہیں ذمہ دارکون ہے، ذمہ دار آپ ہیں۔ پونے 4سال میں پی ٹی آئی نے 70 سال کے قرضے کے مقابلے میں 80 فیصد قرضہ لے لیا۔ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک اس نہج پر پہنچا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، اب ملک کی معیشت کو بہتر کرینگے۔ اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے وقت ضائع نہیں کیا۔ جون میں حکومت نے جون میں 3.8 بلین کی پٹرولیم مصنوعات خریدیں، رواں ماہ 5 ملین ڈالرز کی درآ٘مدات ہوئی ہیں۔ پاکستان میں درآ٘مدات میں 2.7 ارب ڈالرز کی کمی آئی، درآمدات میں کمی سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ کوشش کررہے ہیں مقامی صںعت کو فروغ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ