سوات میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 3 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: سوات کے تحصیل کبل میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، ہیضے، پیچس اور قے کی بیماری کی وجہ سے 3 خواتین جاں بحق، سینکڑوں خواتین اور بچے متاثر ہو گئے ہیں۔
سوات ہسپتال کے ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ علاقے میں قے دست وبا کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ متاثرہ لوگوں کو طبی امداد دینے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ہسپتال میں وافر مقدار میں دوایاں موجود ہیں۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہ سے ضلع بھرمیں قے اور دست کے بیماریاں پھیل چکی ہیں، جن علاقوں میں حالات تشویشناک ہے وہاں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ