کامن ویلتھ گیمز،

کامن ویلتھ گیمز، بسمعہ کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے کا ٹاس پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے جیت لیا ہے اور انہوں نے پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہوا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اٹھارہ اٹھارہ اوورز پر مشتمل ہو گا، کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی اور ان کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، طوبی حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب