کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم نے با آسانی پاکستان کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی، بھارت کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا ننانوے رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 11.4 اوورز میں حاصل کرلیا، بھارت کی جیت میں اہم کردار سمرتی مندھانہ کا رہا جنہوں نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،قبل ازیں پاکستان کرکٹ اٹھارہ اوورز میں 99 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیتھی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف ننانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی،پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور منیبہ علی نے سکور کیا جو 32 رنز تھا، کپتان بسمعہ معروف سترہ اور عالیہ ریاض اٹھارہ رنز بنا سکیں، بھارت کی جانب سے سنیا رانا اور رادھا یادیو نے دو دو جبکہ رینوکا سنگھ، میھگنا سنگھ اور شفالی شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر