پوپ فرانس

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس کا عہدہ چھوڑںے کا اشارہ

ویب ڈیسک: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عمر اور صحت کے مسائل کے باعث عہدہ چھوڑنےکا اشارہ دے دیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق کینیڈا سے واپسی پر 85 سالہ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اسی رفتار سے چل سکتا ہوں جس طرح میں سفر کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی محفوظ رکھناچاہتا ہوں تاکہ چرچ کی خدمت کر سکوں، عمرکی وجہ سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔
پوپ فرانسس نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر ان کی صحت ان کے کاموں میں رکاوٹ بنتی ہے تو وہ عہدہ چھوڑنے پر غور کریں گے۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس سے پہلے پوپ بینیڈکٹ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم