جی ایچ کیو میں چائینز پیپلز لبریشن کی95ویں یوم تاسیس،آرمی چیف کی مبارکباد

ویب ڈیسک: چائنیزپیپلز لبریشن کی 95ویں یوم تاسیس کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ چینی سفیر نونگ رونگ، چینی سفارتخانے کے دیگر حکام اور پاکستان کے تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چائنیز پیپلز لیبریشن کی 95ویں یوم تاسیس پر مبادکباد دی، دفاع اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا ،آرمی چیف نے کہا کہ پی ایل اے اور پاک آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں، پاک چین تعلقات منفرد اورخصوصی اہمیت کے حامل ہیں، تعلقات اجتماعی مفادات کے تحفظ میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
تقریب میں شریک چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے آہنی دوست،باہمی بھائی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں۔ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، پاک چین فوجی تعاون کےفروغ کیلئےنیاسیٹ اپ بنایا گیا ہے یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے چائنیرپیپلز لبریشن کی یوم تاسیس کی تقریب پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دیکھیں :   کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کمانڈر افغانستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک۔