fd5a07b7 2ffb 40ab b4ac f13d29927b6d

پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا کے باعث جاں بحق

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے.ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج صبح ان کا انتقال ہوا.دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید پہلے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے.

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان