ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی، چیف جسٹس آف پاکستان

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی، اداروں کی پشت پر کھڑے تھے، چیف جسٹس نے یہ ریمارکس میڈیکل کی طالبہ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخی سے متعلق کیس میں دیئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے بلکہ ان کا کام انہی سے کروائیں گے،ہم نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا، ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی، اداروں کی پشت پر کھڑے تھے،ہمارے اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

مزید پڑھیں:  ملک کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، شبلی فراز