ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ کی آل رائونڈر ڈینڈرا ڈوٹن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ڈینڈرا ڈوٹن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ڈینڈرا ڈوٹن کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے، ڈوٹن نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ ٹیم کے ماحول کو قرار دیا ہے جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں، ڈینڈرا ڈوٹن اس وقت کامن ویلتھ گیمز میں بارباڈوس ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتی رہیں گی، یاد رہے کہ ویمنز کیریبین کرکٹ لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے ڈینڈرا ڈوٹن کو ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز کی قیادت سونپی گئی ہے، یہ لیگ 30 اگست سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف