پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ

آسٹریا کے بعد جرمنی میں پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ

پشاور زلمی برطانیہ کے بعد یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے والی پہلی فرنچائز بن گئی۔یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران آسٹریا کے بعد جرمنی میں پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کیا گیا،پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے،آسٹریا اور جرمنی کے بعد اسپین فرانس اور اٹلی میں بھی پشاور زلمی ٹیلنٹ کا انعقاد ہوگا،پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ٹرائلز لیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر


پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کمیونٹی اور وہاں کے مقامی کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں گے،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بعد یورپ کے پانچ ممالک میں ٹیلنٹ ہنٹ کا مقصد پاکستان کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ،گلوبل زلمی کلبز اور مقامی نوجوان کرکٹرز میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے ۔اس کے علاوہ ان ٹرائلز سے پاکستان کا مثبت امیج بھی دنیا بھر میں اجاگر ہوگا
آسٹریا اور جرمنی کے بعد27 جولائی کو اٹلی اور 30 جولائی کو اسپین میں ٹرائلز ہوں گے

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا