پاکستانی اور ترک پروڈیوسرز نے ایک مشترکہ منصوبے کے لیے کام کیا ہے اور عظیم مسلم حکمران صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ایک سیریز تیار کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی پروڈیوسر ہیں۔ سیریز کے سیٹس کی نقاب کشائی کی گئی، ترکی میں ایک لانچ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جویریہ سعود اور سعود قاسمی نے بھی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر سعود کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان اور ترکی پروڈیوسرز کی یہ مشترکہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور دونوں ممالک کے شائقین کو ایک شاندار اور معلومات سے بھرپور صلاح الدین ایوبی کی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments