بدھ مت راہب کا پشاور مین عجائب گھر کا دورہ

بدھ مت راہب کا پشاور مین عجائب گھر کا دورہ

ویب ڈیسک :تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے راہب آریا وانگ سو نے بیس پیروکاروں سمیت پشاور کے عجائب گھر کا دورہ کرتے ہوئے پشاور کے عجائب گھر میں گندھارا اور بدھ مت تہذیب کے مختلف آثار میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر بدھ مت کے راہب آریا وانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا،حویلیاں،سوات اور پشاور میں بدھ مت کے آثار پر تحقیق کرکے کتاب لکھوں گا۔
کتاب کا دنیا کے مختلف زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جائے گا جبکہ کتاب کو دنیا میں تحقیقی مقالوں کیلئے ریفرنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ وانگ سو نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہو کہ خیبر پختونخوا اور تھائی لینڈ کے لوگوں کی مسکراہٹیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا 32 ممالک میں مقیم بدھ مت کے پیروکار خیبر پختونخوا آئیں یہاں اب مکمل امن ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال