download 54

پی آئی اے کی امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے معاونت کی درخواست

کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے سی ای او نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لییامریکی سفیر کو خط لکھ دیا۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نیامریکی سفیر کو خط میں لکھا ہے کہ کوروناکے سبب فلائٹ آپریشن معطل ہے اس لیے خصوصی پروازیں چلانی ہیں، کورونا کے سبب امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو چارٹر پروازوں سیلانا چاہتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہیکہ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے امریکی سفارت خانے کی معاونت درکار ہے لہذا سفارتخانہ خصوصی اجازت کے لیے امریکی اداروں سے معاملات طیکرانے میں معاونت کرے۔سی ای او پی آئی اے کے خط کے ساتھ امریکی حکام کے پی آئی اے تنصیبات کے معائنے کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن 30 اپریل تک بند ہے تاہم بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومت نے خصوصی طور پر پروازیں چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف