صوبائی حکومت نے تاجروں کے گرد شکنجا مزید سخت کردیا، کے پی اسمبلی میں کاروبار کی تفصیل دینے کا بل منظور
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے تاجروں کے گرد شکنجا سخت کرتے ہوئے کاروبار کی تفصیل دینے کا بل منظور کر لیا ہے.
نئے قانون کے تحت کاروبار کی لین دین، اشیاء کی قیمتیں، دارآمداد ،برآمداد کی معلومات چھپانا جرم تصور ہوگا اور شماریاتی اتھارٹی کے اہلکار کسی بھی وقت کسی بھی کاروبار کے احاطے میں داخل ہوکر معلومات حاصل کرنے کے مجاز ہونگے جبکہ کاروبار کرنے والے حضرات ادارے کو مانگی گئی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہونگے.
بل کےمطابق کاروباری حضرات کو اب اپنے کاروبار کا جملہ ریکارڈ رکھنا پڑے گا جبکہ غلط بیانی یا معلومات کو چھپانا جرم تصور ہوگا، جس پر قید یا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
نئے قانون کے جرم ثابت ہونےپر 3 دن سے لیکر 6 دن تک قید یا پھر 5 ہزار سے لے کر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔