کے پی اسمبلی

کے پی اسمبلی میں ڈاکٹروں کی مستقلی سمیت تین بلز منظور

خیبرپختونخوااسمبلی نے ڈاکٹروں کی مستقلی سمیت تین قانونی بلوں کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں میڈیکل آفیسرزآف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ(ریگولرائزیشن آف سروسز)، خیبرپختونخواللسائل والمحروم فائونڈیشن (ترمیمی) بل مجریہ 2022 اور خیبرپختونخوا کامرس اینڈ ٹریڈ شماریات(ترمیمی) بل 2022 ایوان میں منظوری کیلئے پیش کئے گئے .

تینوں بل بالترتیب صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور فضل شکور نے پیش کئے، وزیرخزانہ نے فنانس ترمیمی بل2022 بھی ایوان میں پیش کیا ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے بل کی منظوری کے وقت پیپلزپارٹی رکن نگہت اورکزئی نے کہا کہ وزیر موصوف کسی ڈاکٹر کسی نرسز کے حق میں نہیں انہوں نے بل میں جی پی فنڈ کے حوالے سے تیمور جھگڑا سے ترامیم شامل کرنے کی استدعا کی تاہم انکا رویہ غیرجمہوری تھا جس پر وہ احتجاجاً ترامیم واپس لیتی ہیں جے یوآئی رکن نعیمہ کشور نے مطالبہ کیا کہ اے آئی پی ڈاکٹروں کو بھی مستقل کیا جائے یا پھر وعدہ کیا جائے فاٹا پراجیکٹس ملازمین کی مستقلی کے وقت اے آئی پی ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے گا جواب دیتے ہوئے وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا نے تمام ڈاکٹروں کی سروس کی مستقلی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت بار اس معاملے پر سیاست ہوئی کہ کنٹری بیوشن پنشن ہو یا نہ ہو،جب بھی ڈاکٹرز میرے پاس آئے کہ کونسی چیزمیں طویل المدت ان کا فائدہ ہے اس پر اتفاق ہوا اور ہم نے نہ صرف ڈاکٹروں کو سینیارٹی دی بلکہ اس کے تحت انہیں پے بھی دیدی۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت تمباکو سیس میں اضافہ صرف ایک ماہ تک برقرار رکھ سکی،

24 جون کو فائنانس بل پاس ہوا تھا جس میں دوبارہ ترمیم کردی گئی،

24 جون کو فائنانس بل میں ورجنیا تمباکو سیس 12 روپے فی کلو جبکہ تمباکو کے ڈانڈی اور سفید پتے سیس 7 روپے اور نسوار سیس 6 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا تھا.
موجودہ پیش کیے جانے والے بل میں ترمیم کرکے دوبارہ ورجنیا 6 روپے، ڈانڈی یا سفید پتہ 3 اور نسوار پر سیس کم کے 2.5 کرنے کا ترمیمی بل پاس کردیا گیا بل صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کیا۔