ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر حساب برابر کردیا

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 138 رنز پر آئوٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سیہردیک پانڈے 31 اور جدیجا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکائو نے چھ، جیسن ہولڈر نے دو جبکہ الزاری جوزف اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے برنڈن کنگ نے 68 جبکہ ڈیون تھامس نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، جدیجا، ایشون، ہردیک پانڈے اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کے عبید میکائوے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا