دورہ آئرلینڈ کیخلاف افغانستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سولہ رکنی ٹیم میں ابراہیم زردان، حشمت اللہ شاہدی اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سپنرز قیس احمد اور مجیب الرحمان سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں، یہ دونوں کھلاڑی زمبابوے کیخلاف بھی سیریز میں افغان ٹیم کا حصہ نہیں تھے کیونکہ اس وقت یہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کھیل رہے تھے ، زمبابوے کیخلاف ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی احسان اللہ جنت کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، افغانستان کا اعلان کردہ سولہ رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، محمد نبی(کپتان)، رحمان اللہ گرباز، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زردان،درویس رسولی، نجیب اللہ زردان، حشمت اللہ شاہدی، اصفر زازئی، عظمت اللہ عمرزئی، شرف الدین اشرف، راشد خان، فضل حق فاروقی، فرید احمد ملک، نوید الحسن اور نور احمد۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف