1185 سکول ڈبل شفٹ

خیبر پختونخوامیں 1185 سکول ڈبل شفٹ کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک :صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ ابتدائی تعلیم نے نئے تعلیمی سال کیلئے صوبہ کے تقریبا تمام اضلاع میں 1185 سکول ڈبل شفٹ کی فہرست میں شامل کردئیے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ ایجوکیشن افسران کو فہرست ارسال کردی گئی ہے جس کی روشنی میں سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی
محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران طلبہ کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر طالبات اور طلبا کے سکولوں میں شام کی کلاسز یا ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی اس مقصد کیلئے معائنہ کے بعد پہلے مرحلے میں سکولوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید سکولوں کی ڈبل شفٹ کیلئے نشاندہی کردی گئی ہے
ذرائع نے بتایا کہ صوبہ میں مجموعی طور پر1185سکولوں میں نئے تعلیمی سال سے ڈبل شفٹ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اس مقصد کیلئے سکولوں میں ٹیچرز کی نامزدگی کردی گئی ہے جس کے تحت صبح کی شفٹ میں پڑھانے والے ٹیچرز اضافی تنخواہ پر ڈبل شفٹ کی کلاسز کو بھی پڑھانے کی ذمہ داری لیں گے جبکہ بہت سے سکولوں میں کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیچرز اور معاون عملے کی بھرتی بھی کی جائے گی۔

مزید دیکھیں :   پشاور سٹی حکومت کا4ارب سے زائد کا بجٹ تیار