گیس لوڈشیڈنگ

گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہریوں کی احتجاج کی دھمکی

ویب ڈیسک :پشاور شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر بھر میں کئی دنوں سے گیس کا نام و نشان ہی نہیں جبکہ گیس انتظامیہ اس سلسلے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جسکی وجہ سے پشاور کی عوام مایوسی پائی جانے لگی ۔
شہریوں کے مطابق ہشتنگری، دلزاک روڈ، کینٹ ایریا، کریمپورہ بازار، شاہین بازار اور گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں تمام شہری علاقوں میں گزشتہ 3 دنوں سے گیس مسلسل غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے جینا حرام ہو چکا ہے ۔ شہریوں کا پارا ہائی ہوتا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سوئی گیس انتظامیہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہیں کرے گی تو شہری سوئی گیس دفتر پر دھاوا بول دیں گے اور اس کی ساری تر ذمہ داری حکومت اور سوئی گیس انتظامیہ کی ہوگی
انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں گیس نہ ہونا سوئی گیس انتظامیہ اور خیبر پختونخوا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ لوگوں کو گیس نہ ہونے کی وجہ سے کوفیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے کہا کہ گیس انتظامیہ کی جانب سے بھاری بھرکم بل بھی بھیجے جاتے ہیں تاہم ان تمام شہری علاقوں میں 100 فیصد ریکوری ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی گیس نہ ملنا المیہ ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گیس فراہمی ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر سوئی گیس دفتر جا گھیرا کیا کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے