انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری

انگلینڈ کرکٹ ٹیم سترہ سال کے طویل وقفے کے بعد آئندہ ماہ دورہ پاکستان پر آئیگی، دورے کے دوران انگلش کرکٹ ٹیم سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چار میچ کراچی جبکہ تین میچ لاہور میں کھیلے جائینگے ، شیڈول کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر، دوسرا 22 ستمبر، تیسرا 23 ستمبر اور چوتھا 25 ستمبر کو کھیلا جائیگا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائینگی اور سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 ستمبر کو کھیلا جائیگا، چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر کو جبکہ ساتواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو ہوگا، سیریز کے تمام میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے، ان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم واپس چلی جائیگی اور دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے دوبارہ پاکستان آئیگی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف