انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے، روب کی

انگلینڈ مینز کرکٹ کے ایم ڈی روب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے اور سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل اس سیریز سے انہیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ روب کی کا کہنا ہے کہ وہ ای سی بی اور پی سی اے کے نمائندگان کی پری ٹور آمد اورٹورز کے شیڈول کی منصوبہ بندی میں تعاون کرنے پر پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔

مزید دیکھیں :   کامن ویلتھ گیمز آسڑیلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغہ جیت لیا