پی ڈی ایم کاپی ٹی آَئی کیخلاف سخت سیاسی وقانونی فیصلے لینے پر اتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق کرلیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب خان شیر پاو، بلاول بھٹو زرداری، مریم اورنگزیب، انس نورانی، احسن اقبال سمیت دیگر قایدین شریک ہوئے، اجلاس میں سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ ذرایع کے مطابق پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق ہوا ہے۔ قانونی کمیٹی نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے. قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کاروائی تجویز کرے گی قانونی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے قانونی ماہرین شامل ہیں۔ سیاسی کمیٹی سیاسی محاذ پر اقدامات تجویز کرے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی کمیٹی کی رائے کی روشنی میں کابینہ سے کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو پی ڈی ایم کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی کمیٹی کے سربراہ ہونگے، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل بدھ کو پھر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں