خانہ کعبہ کے ارد گرد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں

ویب ڈیسک: خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔ خانہ کعبہ اور حجرا اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ اب زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور مقام ملتزم پر دعائیں، حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔ سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث مارچ 2020 میں خانہ کعبہ کے اردگرد حفاظتی انتظامات کے تحت عارضی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ان رکاوٹوں کا مقصد وبا کےدنوں میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار