شاہرہ قراقرم پر حویلیاں ایوب پل کا ایک حصہ بیٹھ گیا

ویب ڈیسک: دو ماہ قبل مرمت کر کے دوبارہ کھولے جانے والے شاہراہ ریشم پر واقع حویلیاں ایوب پل کا ایک حصہ ایک بار پھر بیٹھ گیا۔ ٹریفک حکام نے ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے پل کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔
2ماہ قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تعمیر و مرمت مکمل کرنے کے بعد ایوب پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں بیٹھ جانے کےبعد اس پل کو 9 ماہ سے زیادہ عرصہ تک ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ایوب پل پر گزشتہ سال تقریباً 3 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی تھی جو ناقص میٹریل اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دو ماہ بعد ایک بار پھر اپنے جگہ سے سرک گیا ہے۔

مزید دیکھیں :   کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کمانڈر افغانستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک۔