چکن سٹیم روسٹ

چکن سٹیم روسٹ

اجزاء
چکن اعدد ) تیز چاقو سے کٹ لگائیں
سرکہ 4 چمچ
دہی ایک کپ
تکہ مصالحہ ایک پیکٹ
لال مرچ پاؤڈر 4 چمچ
دھنیا پاؤڈر 2 چمچ
نمک حسب ضرورت
زردہ رنگ 1 چمچ
ترکیب:
ایک بول میں سرکہ دہی اور سارے مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اور ہاتھوں کی مدد سے چکن پر اچھی طرح لگائیں چکن کو کم از کم 1 گھنٹا یا پوری رات مصالحے میں رہنے دیں
اب ایک دھچکے میں تقریباً 2 لیٹر پانی ڈال دیں اور اوپر سٹیمر جالی یا چھانی رکھ کر اوپر چکن لگائیں اور ڈھکن لگا کر 30 منٹ تیز آنچ پر سٹیم کریں 30 منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کر چکن کو ٹھنڈا ہونے دیں جب چکن ٹھنڈا ہو جائے تو آئل گرم کرکے اچھی طرح فرائی کریں
مزیدار چکن سٹیم روسٹ تیار ہے ہلکا چاٹ مصالحہ ڈال دیں اور ٹماٹو کچپ کے ساتھ نوش کریں

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان