بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی،

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے بھارت کی جانب سے بھونیسور کمار نے دو جبکہ ہردیک پانڈے اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی، بھارت کی کی جانب سے سوریا کمار یادیو 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ریشبھ پنت نے 33 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈومینک ڈریکس، جیسن ہولڈر اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل، بھارت کے سوریا کمار یادیو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید دیکھیں :   قومی کرکٹ سکواڈ دورہ نیدرلینڈز پر روانہ