کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز، آسڑیلیا نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو 44 رنز سے شکست دیدی

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسڑیلیا کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی ویمنز ٹیم کو 44 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے،

آسڑیلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے تالیہ میگراتھ نے 78 اور بیتھ مونے نے 70 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

جواب میں پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن آسڑیلوی بائولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا پائے اور میچ 44 رنز سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان بسمہ معروف 23 بنا پائے ان دو بیٹرز کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جا سکی، آسڑیلیا کی جانب سے تالیہ میگراتھ نے تین، میگھان، ڈارسیا برائون ، جیس جانسین اور الانا کنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا