شاہ حسین نے تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شاہ حسین نے تمغہ جیت لیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 سے بالآخر پاکستان کیلئے بھی ایک خوشخبری آگئی ہے گیمز کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان نے بالآخر پہلا میڈل حاصل کرلیا۔جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا تمغہ ہے۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔نوجوان جوڈوکا اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی