وزیراعظم کاسیلاب سے متاثرہ علاقے ٹانک کادورہ

وزیراعظم کاسیلاب سے متاثرہ علاقے ٹانک کادورہ، امدادی کاموں کاجائزہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے آج خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹانک کا دورہ کیا، سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
دورے کےدوران مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور امیر مقام بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ موجود تھے،متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو سیلاب سے نقصانات،امداد اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں متاثرین کو 10 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کرے، صوبائی حکومت متاثرین کیلئے امدادی رقم 8 سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دینا چاہیے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ محمود خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کے لیے اچھا کام کر رہےہیں، ہمیں مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرنا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ٹانک، ڈی آئی خان میں حالیہ بارشوں کے باعث املاک کو نقصان پہنچا، بارشوں کے باعث سیلابی ریلے سے فصلیں متاثر،کئی گھرتباہ ہوئے، لائیواسٹاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں، دکی میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق