داعش کا حملہ

عراق کے صوبے دیالہ میں داعش کا حملہ، 5 فوجی مارے گئے

ویب ڈیسک: عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں فوجی چوکی پر داعش (آئی ایس آئی ایس) کے دہشتگردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے قاراتیپےکے جوار میں ایک فوجی چوکی پر مسلح حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں 5 عراقی فوجی مارے گئے۔
عراقی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی جو نصف گھنٹے تک جاری رہی۔ عراقی سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط