روسی وزیرخارج

پلوسی نے تائیوان میں امریکی لاقانونیت کا مظاہرہ کیا، روسی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو واشنگٹن کی جانب سے چین کو ناراض کرنے کی دانستہ کوشش قرار دے دیا۔
میانمار کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان سے متعلق کہا ہے کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر کوئی سزا سے مبرا اور ہر حد پار کرنے کا مجاز ہے۔
روسی وزیزخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ جو چاہے کرے سزا سے مبرا اور تمام حدیں پار کرنے کا مجاز نظر آتا ہے۔ نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ