ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں 4 اگست کو یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پولیس کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تقریبات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، پولیس اہلکاروں اور افسروں کی لازوال قربانیوں کی داستان، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جان انصاری نے یومِ شہدائے پولیس کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا۔
ویڈیو پیغام میں آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ اس دن کے موقع پر ہم اپنے شہید ہونے والے اہلکاروں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پولیس نے وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ شہدا کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لواحقین کیلئے شہدا پیکج رکھا ہوا ہے،ان کے لیے تعلیم، صحت اور روزگار کامستقل بندوبست کیا جا رہا ہے۔
معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بطور کمانڈر خیبرپختونخوا پولیس اپنے لیے اعزاز سمجھتاہوں، خیبرپختونخوا پولیس فورس کے ساتھ ملک کی سلامتی اور بقام کیلئے جنگ لڑ رہاہوں۔ آو اس عزم کا اعادہ کریں کہ ملک کی سلامتی اور بقا کےلیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع