شمالی وزیرستان میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ کیخلاف پہیہ جام اورشٹرڈاون ہڑتال

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف اتمانزئی وزیر، داوڑ قبائل مشران اور علاقے کے عوام نے مکمل پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔
مظاہرین نے شمالی وزیرستان کے داخلی وخارجی شاہراہوں اور اہم کاروباری مراکز بند کروا دیئے۔ رزمک، سپین وام، غلام خان اور بنوں میرانشاہ مین روڈ پر رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ ہوٹلز، اشیائے خوردونوش اور میڈیکل کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ سیاسی اتحاد، ٹرانسپورٹ یونین، تاجر برادری، پٹرول پمپ یونین اور بارگین یونین نے بھی دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ علاقے کے مشران کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے اور مستقل امن کے قیام کے لیے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

مزید دیکھیں :   روسی گولہ باری میں 10 یوکرینی ہلاک، متعدد زخمی