جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو اکیس رنز سے شکست دیدی ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے رضا ہینڈریکس نے 74 جبکہ ایڈن مارکرم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے گیراتھ ڈینلے نے دو جبکہ اینڈی میک برائن اور جوش لٹل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا پائی اور میچ اکیس رنز سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹکر نے 78 بنائے جبکہ جارج ڈگ ریل 43 کی اننگز کھیل سکے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، ویان پارنل اور تبریز شمسی نے دو دو جبکہ لونگی نیگیدی اور ڈائون پریٹورئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، رضا ہینڈریکس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان