تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف )پی ٹی آئی( نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ مزید قانونی پہلووں کو اجاگر کرنےکیلئےریفرنس واپس لیا گیا ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ تبدیل ہونے کےنکات شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔
پی ٹی آَئی کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان